Sunday, June 14, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان کے سینئر سیاستدان عبدالقادر بلوچ کی ملاقات، بلوچستان کی ترقی، نوجوانوں کے روزگار اور عوامی فلاح پر تبادلہ خیال

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان کے سینئر سیاستدان عبدالقادر بلوچ کی ملاقات، بلوچستان کی ترقی، نوجوانوں کے روزگار اور عوامی فلاح پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان کے سینئر سیاستدان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور اقتصادی صورتحال سمیت صوبے کو درپیش مسائل اور ترقی کے مختلف پہلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بلوچستان میں پائیدار ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت، اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر صوبے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، فنی تربیت کے فروغ، اور نوجوان نسل کو قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی اہمیت کا حامل صوبہ ہے اور اس کے قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور باصلاحیت نوجوان ملکی مستقبل کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ریاست کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان کے وسائل سے مقامی آبادی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچنا چاہیے اور صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کر کے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن، سماجی ہم آہنگی اور اقتصادی استحکام کے لیے تمام متعلقہ حلقوں کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل، سیاسی صورتحال، سماجی و اقتصادی چیلنجز اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بلوچستان میں عوامی فلاح، نوجوانوں کی شمولیت، روزگار کے مواقع اور ترقیاتی اقدامات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، عوامی خوشحالی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔