Sunday, June 14, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومآزاد کشمیرآزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف

آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئین کو ضرور پڑھ لیں، آئین کا آرٹیکل 5 ہر شہری سے ریاست کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔