Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سوئس ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سوئس ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب ہونے والی حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سوئس وزیر خارجہ نے سفارتی روابط کے فروغ میں پاکستان کے نمایاں ثالثی کردار کو سراہا، جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ترجمان کے مطابق فریقین نے آئندہ پیش رفت کے حوالے سے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ سفارتی رابطوں اور مذاکراتی عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔