Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہوچکا، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہوچکا، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایران امریکا معاہدے پر اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کوششوں کے دوران امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے خواہش مندوں کی منفی مہم سے آگاہ ہیں، شور کو نظر انداز کرتے ہوئے تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فریقین کے ساتھ قریبی طور پر اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے اور سمجھتا ہے کہ امن کبھی بھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا اب ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔