Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزگلگت بلتستان میں حکومت سازی کا اختیار بلاول بھٹو کو سونپ دیا گیا

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا اختیار بلاول بھٹو کو سونپ دیا گیا

کراچی: (آئی پی ایس) گلگت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر نیر حسین بخاری نے کی۔
اجلاس میں حالیہ گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پارلیمانی پارٹی نے اس جانب سے اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

اجلاس میں اظہار کیا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی شاندار انتخابی مہم کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سازی سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار انہیں سونپ دیا۔

پارلیمانی پارٹی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے عوام اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں جو بھی فیصلہ کریں گے، وہ تمام اراکین کو قبول ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔