Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات ،دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات ،دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ

اسلام آباد (سب نیوز)ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل میتن توکیل نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، جو مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد، عوامی سطح پر مضبوط روابط اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔

ترک لینڈ فورسز کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان-ترکیہ ہائی لیول ملٹری ڈائیلاگ گروپ کی اہمیت اجاگر کی، جسے دونوں ممالک کے درمیان دفاع، عسکری اور دفاعی صنعت کے تعاون کو مضبوط بنانے کا موثر پلیٹ فارم قرار دیا۔ معز زمہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر دفاع نے مشکل اوقات میں ترکیہ کی قیادت اور عوام کی جانب سے دی جانے والی ثابت قدم حمایت پر شکریہ ادا کیا۔دونوں فریقین نے دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات کا اختتام پاکستان-ترکیہ دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم پر ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔