لاہور (سب نیوز)پنجاب بھر میں 8سے 11جون کے دوران شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 48 تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 8سے 10جون تک اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،، گجرات میں درجہ حرارت 41سے 44تک جانے کا امکان ہے جبکہ 8سے 11جون تک لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، جھنگ میں پارہ 48 تک جا سکتا ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، پاکپتن، رحیم یار خان میں بھی گرمی کی شدید لہر ہوگی۔راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، بھکر اور کوٹ ادو کے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے۔

