Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانگلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27فیصد سے زائد اضافہ تجویز

گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27فیصد سے زائد اضافہ تجویز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی کے بجٹ میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری شروع کردی۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 27 اعشاریہ32فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے، یہ اضافہ گلگت بلتستان کے رواں مالی سال کے نظرثانی ترقیاتی بجٹ میں تجویزکیا گیا جب کہ اصل ترقیاتی بجٹ کے مقابلے گلگت بلتستان کیلئے 5 اعشاریہ 26فیصد اضافہ بنتا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 39ارب روپے سے زائد تجویز کیا گیا ہے جب کہ نظرثانی ترقیاتی بجٹ 30ارب67کروڑروپے مختص ہے۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال گلگت بلتستان کیلئے37 ارب 10 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا تھا، آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کیلئے بلاک الوکیشن/اے ڈی پی کی مدمیں23 ارب روپے، وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت 4 ارب روپے تجویز کیے گئے۔نلتر ہائیڈرو پاورکے 16میگاواٹ منصوبے کی تعمیرکے لیے 2ارب 20 کروڑ روپے، ریجنل گرڈ کے قیام کے منصوبے کیلئے ایک ارب، مختلف سائٹس پر سولرپلانٹس منصوبے کے لیے ایک ارب 71کروڑ اور ریجنل گرڈ کے قیام کے منصوبے کیلئے ایک ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں نکاس آب، سڑکوں اور پانی فراہمی کے منصوبوں جب کہ اسپتالوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈز تجویز کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔