Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزسپریم جوڈیشل کونسل نے پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت خارج کردی

سپریم جوڈیشل کونسل نے پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت خارج کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم جوڈیشل کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف شکایت مسترد کردی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف شکایت سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے بھیجی تھی جس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت مسترد ہونے کے بارے میں عمر ایوب کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔

خط کے متن میں عمر ایوب کو مخاطب کیا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کا 11 فروری 2026 کے اجلاس میں جائزہ لیا، غور کرنے کے بعد آپ کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت مسترد کی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔