Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپارلیمانی اجلاس میں غیر حاضر ارکان کی وزیراعلی سے ملاقات، بغاوت ناکام

پارلیمانی اجلاس میں غیر حاضر ارکان کی وزیراعلی سے ملاقات، بغاوت ناکام

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے متعدد ارکان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے رابطہ کر لیا ہے اور اجلاس میں بروقت شرکت نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔ ذرائع وزیراعلی ہاس کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، جن میں فضل حکیم سمیت دیگر شامل ہیں، وزیراعلی ہاس پشاور پہنچے اور اپنی عدم حاضری کی وجوہات وزیراعلی کے سامنے رکھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ صورتحال کے بعد وزیراعلی کے خلاف پارٹی کے اندر مبینہ بغاوت کی باتیں کمزور پڑ گئی ہیں اور وزیراعلی سہیل آفریدی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعلی سہیل آفریدی نے کل کابینہ ارکان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ اراکین وزیر اعلی ہاس پشاور سے اکٹھے روانہ ہوں گے اور وزیراعلی کی قیادت میں اڈیالہ جیل جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔