Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کرگئی

بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کرگئی

کوئٹہ(آئی پی ایس )گوادر کے نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ساتھ ائیر کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ لینڈ کرگئی۔گوادر ائیرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے ساتھ ائیر کی پہلی آزمائشی پرواز کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

کامیاب لینڈنگ گوادرکی فضائی رابطہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم پیشرفت قرار دی جارہی ہے۔ اس آزمائشی پرواز کے بعد گوادر میں ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔ دوسری جانب گوادر ائیرپورٹ کا آپریشنل ہونا ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کیلئے ایک اہم محرک ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔