Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر

پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر

تہران: (آئی پی ایس) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سفارتی عمل میں پاکستان کی تعمیری کوششوں پر اظہار تشکر کیا، مسعود پزشکیان نے ایکس پر بیان میں کہا خطے میں تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری ترجیح ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران تمام امور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ خطے میں استحکام کیلئے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر نے ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے گفتگو کی اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، ملائیشیا کے انسانی ہمدردی پر مبنی مؤقف کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔