Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے 4ارکان جاں بحق ہو گئے

ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے 4ارکان جاں بحق ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی پی ایس )ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں شرپسندوں نے فائرنگ کر کے امن کمیٹی کے 4 ارکان قتل کر دیئے۔پولیس کے مطابق کلاچی کے گاں اٹل شریف میں نامعلوم افراد نے گھات لگا کر امن کمیٹی کے ارکان پر فائرنگ کی، چار ارکان جاں بحق ہو گئے۔حکام کے مطابق علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔