Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستاننوازشریف کا انتخابی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کا انتخابی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی پی ایس )صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے انتخابی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات کی انتخابی مہم کی قیادت بھی کریں گے۔

اس کے لیے لاہور میں وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ساتھ ان کے لیے ایک الگ دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وہ سیاسی ملاقاتیں جی او آر ون، 3 کلب روڈ پر کیا کریں گے۔ذرائع کے مطابق 3کلب روڈ کے مقام کو وزیراعلی پنجاب کے کیمپ آفس کا درجہ دیا جائے گا اور نواز شریف کے لیے وہاں موجود خصوصی بلاک کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔