Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستانروس اور پاکستان کے مشاورتی گروپ کا اجلاس، بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کا عزم

روس اور پاکستان کے مشاورتی گروپ کا اجلاس، بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کا عزم

ماسکو(آئی پی ایس )روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشاورتی گروپ کا 16واں اجلاس 18 مئی کو ماسکو میں منعقد ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کی مشترکہ صدارت روس کے نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریابکوف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری طاہر حسین اندرابی نے کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بین الاقوامی سلامتی، عالمی استحکام، اسلحہ پر کنٹرول، تخفیفِ اسلحہ اور عدم پھیلا وسے متعلق امور پر تفصیلی اور اعتماد پر مبنی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے بیشتر معاملات پر روس اور پاکستان کے موقف میں ہم آہنگی پائی گئی۔ دونوں ممالک نے متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون اور رابطوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔فریقین کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشاورتی گروپ کا 17واں اجلاس آئندہ برس اسلام آباد میں منعقد کیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔