اسلام آباد(آئی پی ایس ) علاقائی سفیروں کی کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مثبت پیشرفت کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔نائب وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری سے مسلسل رابطے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہی ہے۔
