اسلام آباد(سب نیوز)رہائشی علاقوں میں گیسٹ ہائوسز کے قیام کا معاملہ ،سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ سائوتھ نے بحریہ ٹائون پرائیویٹ لمیٹڈ کو کارروائی کیلئے مراسلہ جاری کردیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سائوتھ سید احسن محمود کی طرف سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹائون میں دس رہائشی گھروںمیں گیسٹ ہائوسز چلائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ، ان گیسٹ ہائوسز کو فوری طور پر بند کیا جائے اور رپورٹ جمع کرائی جائے بصورت دیگر کارروائی ہوگی ۔ رہائشی علاقو ں میں جن غیر قانونی گیسٹ ہائوسز کی نشاندہی کی گئی ہے
ان میںسفاری سویٹ ہائوس بحریہ ٹائون فیز 4، سفاری کلب 3، بحریہ ٹائون ، ایچ اے کے ہال اور گیسٹ ہائوس بحریہ ٹائون فیز 4، گرانڈی پلازہ گیسٹ ہائوس بحریہ ٹائون فیز 4، اسکوائر اپارٹمنٹ بحریہ ٹائون فیز4، ہوٹل ڈافوڈل بحریہ ٹائون، سائنپلیکس لارجز بحریہ ٹائون فیز4، پیراڈائز سروس اپارٹمنٹ ، بحریہ پیراڈئز کمرشل، ایئربی این بی اپارٹمنٹ بحریہ انکلیو، سی سترہ گیسٹ ہائوس بحریہ انکلیو شامل ہیں ۔


