Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانحکومت نے 2ماہ میں 382 ارب سے زائد کا بیرونی قرض حاصل کیا

حکومت نے 2ماہ میں 382 ارب سے زائد کا بیرونی قرض حاصل کیا

اسلام آباد،اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے اگست تک پاکستان نے مختلف منصوبوں اور معاہدوں کے تحت 382ارب سے زائد کا بیرونی قرض لیا،ماہ میں حکومتی غیر ملکی قرض 2.37ارب ڈالر سے زائد رہا
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 2ماہ میں بجٹ سپورٹ کی مد میں 58ارب 76کروڑ کا بیرونی قرض لیا گیا، 2ماہ کے دوران بانڈز کے اجرا سے 165ارب 92کروڑ روپے موصول ہوئے،اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق مختصر مدت کے لیے رواں جولائی سے اگست 67ارب کا بیرونی قرض لیا گیا، جولائی سے اگست کے دوران مختلف منصوبوں کے لیے 87ارب 68کروڑ سے زائد بیرونی قرض لیا گیا، جولائی سے اگست کے دوران کثیر جہتی معاہدوں کے تحت 87کروڑ 94لاکھ ڈالر موصول ہوئے، رواں مالی سال ابھی تک اے ڈی بی سے 28کروڑ ڈالر قرض جاری کیا گیا، دو طرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے 9کروڑ 19لاکھ ڈالر موصول ہوئے،پاکستان نے بینکوں سے بھی 36کروڑ 32لاکھ ڈالر کا قرض لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔