اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
