Monday, May 18, 2026
ہومتازہ ترینایف پی سی سی آئی نے آئندہ بجٹ کے لیے جامع سفارشات کا مسودہ وفاقی وزیر خزانہ کو پیش کر دیا

ایف پی سی سی آئی نے آئندہ بجٹ کے لیے جامع سفارشات کا مسودہ وفاقی وزیر خزانہ کو پیش کر دیا

اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی تجاویز کا مسودہ پیش کیا گیا۔
وفد میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں، نائب صدور طارق جدون، آصف سخی، امان پراچہ، میاں زاہد حسین، کریم عزیز ملک، ملک سہیل، عمر ریحان شیخ، غضنفر بلور سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔
ملاقات کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پیش کی گئی بجٹ تجاویز کو ملک کے معاشی مسائل کے حل کے لیے ایک جامع اور قابل عمل دستاویز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی سفارشات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور بجٹ کی منصوبہ بندی میں انہیں شامل کیا جائے۔
انہوں نے وزیر خزانہ کو دستاویز میں شامل نکات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور بزنس کمیونٹی کی طرف سے درپیش مسائل اور تجاویز پر روشنی ڈالی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کی جانب سے تیار کردہ تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کا مثبت ردعمل حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بامعنی مشاورت پر یقین رکھتی ہے اور بجٹ سازی کے عمل میں فیڈریشن کی تجاویز سے رہنمائی لی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔