ویانا(آئی پی ایس )روس نے ایران پر دوبارہ حملوں کی خبر پر ردعمل دیا اور کہا کہ اس کا مطلب ہے امریکا اور اسرائیل نے غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل مندوب نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی خبروں پر ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا مطلب ہوگا، امریکا اور اسرائیل نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل دوبارہ حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔اس پر میخائل الیانووننے چین کے وزیر خارجہ کے اس موقف کی مکمل تائید کی کہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے مکمل جنگ بندی کی جائے۔
