Tuesday, May 12, 2026
ہومتازہ ترینچینی صدر کی اہلیہ کی یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی سے ملاقات

چینی صدر کی اہلیہ کی یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی سے ملاقات

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے یونیسکو کی خصوصی ایلچی پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی سے ملاقات کی۔

منگل کے روز
پھنگ لی یوان نے خالد العنانی کو یونیسکو کا ڈائریکٹر جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور دنیا بھر میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی ترقی میں یونیسکو کے اہم کردارکو سراہا۔ انہوں نے چین کی لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی کامیابیوں کا تعارف کرایا اور دنیا بھر میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے یونیسکو کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی۔

خالد العنانی نے خصوصی ایلچی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے عالمی نصب العین میں پھنگ لی یوان کی نمایاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یونیسکو لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی عالمی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کرمزید کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔