Tuesday, May 12, 2026
ہومتعلیمسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی خضدار کیمپس کی طالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ

سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی خضدار کیمپس کی طالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد(سب نیوز) سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی خضدار کیمپس کے 54 رکنی طالبات کے وفد نے 9 فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔

مطالعاتی دورے کے دوران وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی اور پاکستان کے پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل، سینیٹ کی آئینی ذمہ داریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

بعد ازاں وفد نے گلیِ دستور کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں آئینِ پاکستان، پارلیمانی روایات اور قانون سازی کے مختلف مراحل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کےمختلف شعبہ جات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور جمہوری عمل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

وفد نے پارلیمانی نظام، جمہوری اقدار اور ایوانِ بالا کے مؤثر کردار میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس مطالعاتی دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیا۔ وفد نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام کی جانب سے فراہم کی گئی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔