Monday, May 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور چین کے درمیان 13 ارب ڈالرز سے زائد کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے، پاکستانی سفیر

پاکستان اور چین کے درمیان 13 ارب ڈالرز سے زائد کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے، پاکستانی سفیر

بیجنگ (آئی پی ایس )چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران 300 سے زائد ایم او یوز اور تین درجن سے زائد جوائنٹ وینچر معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 13ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں پیر کے روز چین کے آئی بی آئی گروپ کے 70 رکنی اعلی سطحی وفد کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ اگرچہ ایم او یوز طویل المدتی تعاون کی جانب ابتدائی قدم ہوتے ہیں تاہم حکومتِ پاکستان نے ان پر مثر عملدرآمد اور انہیں عملی کاروباری معاہدوں میں تبدیل کرنے کیلئے ایک جامع نظام قائم کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایم او یوز کو باقاعدہ معاہدوں میں تبدیل کرنے کی شرح تقریبا 30 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو حکومتی فالو اپ اور عملدرآمد کے مثر نظام کی عکاسی کرتی ہے۔

اس موقع پر کراچی چیمبر اور آئی بی آئی گروپ کے درمیان ڈیجیٹل معیشت اور صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف اور آئی بی آئی گروپ کی ڈائریکٹر لیو جون ژائی نے دستخط بھی کیے۔ خلیل ہاشمی نے انکشاف کیا کہ پاکستان اس وقت دنیا کی بڑی بیٹری ساز کمپنی سی اے ٹی ایل کے ساتھ فعال مذاکرات کر رہا ہے جو لیتھیئم آئن اور سوڈیم بیسڈ بیٹری ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کمپنی کو ملک میں سرمایہ کاری اور تعاون پر آمادہ کر رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کے دوران اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی بتدریج لیتھیئم آئن بیٹریوں سے سوڈیم بیسڈ بیٹری ٹیکنالوجی کی جانب منتقل ہو رہی ہے جبکہ پاکستان کے پاس اس صنعت کیلئے درکار خام مال وافر مقدار میں موجود ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اس ابھرتے ہوئے شعبے میں فرسٹ موور ایڈوانٹیج حاصل کرنے کا خواہاں ہے اور جدید بیٹری مینوفیکچرنگ اور نئی توانائی کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کے حصول کیلئے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔

قبل ازیں چین کے صنعتی، تجارتی اور سرمایہ کاروں کے 50 سے زائد اراکین پر مشتمل اعلی سطح کے وفد نے گزشتہ روز فیڈریشن ہاس کراچی کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ اہم بزنس ٹو بزنس (B2B) ملاقاتیں منعقد ہوئیں۔ وفد کے ہمراہ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔