Monday, May 11, 2026
ہومپاکستانمہنگائی میں کمی اور عام آدمی کے ریلیف کیلئے اقدامات کیے جائیں، صدر مملکت کی وزیراعظم سے گفتگو

مہنگائی میں کمی اور عام آدمی کے ریلیف کیلئے اقدامات کیے جائیں، صدر مملکت کی وزیراعظم سے گفتگو

اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری مہنگائی میں کمی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کردی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ معرکہ حق کے شہدا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین، قومی دفاع پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ مشکل جغرافیائی و علاقائی صورتحال، مشرقِ وسطی میں کشیدگی اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔صدرِ مملکت نے مہنگائی کے دبا میں کمی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔