Sunday, May 10, 2026
ہومتازہ ترینعالمی سب میرین کیبل کی مرمت، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

عالمی سب میرین کیبل کی مرمت، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں عارضی خلل کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق 11 سے 18 مئی کے دوران عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کا کام ہوگا۔ اس دوران شام کے وقت انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے، سب میرین کیبل میں خرابی کی مرمت کا کام انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔