لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن قبال نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں کردار ادا کرنیکی بڑی وجہ بھی معرکہ حق میں کامیابی تھی۔لاہور چیمبر میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب معرکہ ترقی نہ جیتا گیا تو معرکہ حق کا دفاع بھی زیادہ دیرتک نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی مسائل حل کرنیکے لییانتہائی سنجیدگی سیکام کرناہوگا اور ملکی استحکام کے لیے مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ وطن پر قربان ہونے کے جذبے نے معرکہ حق جتوایا، پاکستان نے ایک قوم بن کر دشمن کا مقابلہ کیا، وطن کی ترقی وخوشحالی کے جذبے سے ہی معاشی معرکہ سرکیا جاسکتا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے کئی گنا بڑیدشمن پرکاری ضرب لگائی، بھارت کے خلاف جیت نے پاکستان کو دنیا میں ایک نئی پہچان دی جب کہ امریکا ایران جنگ میں کرداراداکرنیکی بڑی وجہ بھی معرکہ حق میں کامیابی تھی۔
