Saturday, May 9, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران نے خلیج فارس میں غیرملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

ایران نے خلیج فارس میں غیرملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

تہران (آئی پی ایس) ایران نے خلیج فارس میں ’اوشین کوئی‘ نامی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ایک خصوصی آپریشن کے ذریعے کی گئی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ ٹینکر ایرانی تیل کی برآمدات میں خلل ڈالنے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔


رپورٹس کے مطابق ایرانی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار ٹینکر پر سوار ہوئے اور اسے ایران کے جنوبی ساحل کی جانب منتقل کیا۔ بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز بارباڈوس کے جھنڈے تلے رجسٹرڈ تھا اور اس پر پہلے سے امریکی پابندیاں بھی عائد تھیں۔
واضح رہے یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، جبکہ تیل کی ترسیل اور بحری راستوں کی سیکیورٹی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔