Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانیاسین :کم عمر بچوں پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

یاسین :کم عمر بچوں پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

یاسین (فضل احمد)یاسین میں 18سال سے کم عمر بچوں پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ خلاف ورزی کی صورت میں بچے کے سرپرست کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر یاسین کے دفتر کے اعلامیے کے مطابق یاسین میں 18سال سے کم عمر کے بچے موٹرسائیکل اور گاڑیاں چلاتے ہیں بچوں کے پاس نہ ڈرائیونگ لائسنس ہوتا ہے نہ تجربہ۔ جس کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوجاتے ہیں اور کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنریاسین اقبال جان نے سختی سے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑیاں دینے سے گریز کریں ،خلاف ورزی کی صورت میں بچوں کے والدین اور دیگر سرپرست کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

33

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔