Friday, May 8, 2026
ہومتازہ ترینامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف

امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف

واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے کانگریس میں قرارداد پیش کی ہے جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث ہے جس نے ایسے تباہ کن تنازع کے دوران سفارتی کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، عوام کی بے دخلی اور عالمی برادری پر بھاری مالی بوجھ پڑا۔

امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے کہا کہ جنگ، جانی نقصان اور شدید انسانی تکالیف کے ماحول میں ان عناصر کو تسلیم کرنا ضروری ہے جو امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر کردار اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سفارت کاری اب بھی آگے بڑھنے کا سب سے مؤثر راستہ ہے۔

الگرین نے مزید کہا کہ ان کوششوں کو سراہ کر ہم تباہی کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دینے اور اس تنازع سے متاثر بے گناہ جانوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔