Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانانتخابات ہرصورت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہونگے، سینیٹرفیصل جاوید

انتخابات ہرصورت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہونگے، سینیٹرفیصل جاوید

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ناگزیرہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ انتخابات ہرصورت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہونگے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کسی کوکرنٹ نہیں لگے گا۔انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملے گا، ای وی ایم کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔سینیٹرفیصل جاوید نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے پارلیمنٹ قانون سازی کرے گی، صاف اورشفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔