Wednesday, May 6, 2026
ہومتازہ ترینچین نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ کو ناجائز قرار دیدیا

چین نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ کو ناجائز قرار دیدیا

بیجنگ(آئی پی ایس) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی جس دوران عباس عراقچی کا کہنا تھا چین ایران کاقریبی دوست ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا حالیہ صورتحال میں ایران چین تعلق پہلے سےزیادہ مضبوط ہوگا۔
دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھا امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ ناجائز ہے، چین خطے میں تناؤ کی شدت کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کو تیار ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کشیدگی کم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، مکمل جنگ بندی ناگزیر ہے، خطہ نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان براہ راست ملاقات ضروری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران صرف ایک منصفانہ اور جامع معاہدہ ہی قبول کرے گا، چین کے مضبوط مؤقف کی قدر کرتے ہیں، چین ایران کا قریبی دوست ہے، موجودہ حالات میں ہمارا تعاون مزید مضوبط ہوگا۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جنگ کھلی جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مذاکرات میں جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔
واضح رہے ایرانی وزیر خارجہ چینی حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں، عباس عراقچی امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین سے ایک ہفتہ قبل چین پہنچے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔