کراچی(سب نیوز)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر مولانا ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ شیخ ادریس کی شہادت کیخلاف کل بروز بدھ اور بروز جمعہ بھرپور پرامن مظاہرے ہوں گے۔
اسلم غوری نے کہا کہ صوبائی اورضلعی تنظیمیں چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز اور اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں۔انہوں نے کہا کہ مولانا ادریس کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے، اکابرعلما کی لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک گئے، ریاست کب تک امتحان لے گی۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، مولانا ادریس شہید ریاست کے دفاع میں قربان ہوئے۔اسلم غوری نے مزید کہا کہ عوام مظاہروں میں شرکت کرکے بدامنی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں، حکومت ناکام ،عوام کو اپنی حفاظت کے لئے خود میدان میں آنا ہوگا۔
جمعیت علمائے اسلام ف کا مولانا ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہروں کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
