Tuesday, May 5, 2026
ہومتازہ ترینچین کے صوبے ہنان میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 21 افراد ہلاک

چین کے صوبے ہنان میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 21 افراد ہلاک

بیجنگ (آئی پی ایس) چین کے صوبے ہنان میں آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکہ گزشتہ روز لیو یانگ شہر کی فیکٹری میں ہوا جسے آتش بازی کی صنعت کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں اور دھماکوں کے بعد آسمان پر دھویں کے بادل بھی دیکھے گئے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ حکام نے کمپنی کے ذمہ دار شخص کو حراست میں لیکر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

صدر شی نے افسوسناک واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اہم صنعتوں میں خطرات کی نشاندہی اور کنٹرول کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔