Saturday, May 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزوفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، تنخواہوں اور الانسز میں نمایاں اضافہ

وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، تنخواہوں اور الانسز میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کی تنخواہوں اور الانسز میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے ملازمین کے الانسز میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد باضابطہ آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت ملازمین کے جوڈیشل الانس اور یوٹیلیٹی الانس میں موجودہ بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے الانسز کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین پر فوری طور پر ہوگا، اضافی الانسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابلِ قبول نہیں ہوں گے،تمام اضافی اخراجات عدالت کے مالی سال 2025-26 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو نئی عدالت کے قیام کے بعد ملازمین کے حوصلے بلند کرنے اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی قیادت میں وفاقی آئینی عدالت نہ صرف آئینی معاملات کی جلد اور موثر سماعت یقینی بنانے بلکہ اپنے سٹاف کی فلاح و بہبود پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔