Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستانمحکمہ موسمیات کی دو سے چار مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی دو سے چار مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے دو سے چار مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے،مغربی ہوائوں کے سلسلہ کی وجہ سے چار مئی کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں ،اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں کل سے بارش متوقع جبکہ مری گلیات، وسطی پنجاب میں بھی اسی دوران بارش برس سکتی ہے، تین اور چار مئی کے درمیان جنوبی پنجاب کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے مختلف مقامات پر دو سے چار مئی کے دوران بارش ہو سکتی ہے ۔ کل سے تین مئی تک بالائی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کابارش کا امکان ہے۔ کسانوں کیلئے موسم کے لحاظ سے احتیاط برتنے کی ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔