اسلام آباد:(سب نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق کامیابی کی شرح انتہائی کم رہی۔
ایف پی ایس سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 12 ہزار 792 امیدوار شریک ہوئے، تاہم صرف 355 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہو سکے۔ اس طرح کامیابی کی شرح محض 2 اعشاریہ 67 فیصد رہی۔
کمیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں میں سے 170 افراد کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے، جن میں 84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں۔
نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن اسید رفیق نے حاصل کی، دوسری پوزیشن محمد محسن خالد جبکہ تیسری پوزیشن طارق حفیظ کے نام رہی۔
سی ایس ایس امتحان: 12 ہزار سے زائد امیدواروں میں کتنے کامیاب ہوئے؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
