Wednesday, April 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزوفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مختلف ڈویژنز کی اہم سمریز بھی کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، جبکہ کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔