Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نوٹس، وفاقی وزرا نے جواب کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا

الیکشن کمیشن نوٹس، وفاقی وزرا نے جواب کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا

اسلام آباد، وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا۔
الیکشن کمیشن نے 16 ستمبر کو الزامات لگانے پر وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کیے تھے تاہم وفاقی وزرا کی جانب سے اب تک الیکشن کمیشن کے نوٹس پر جواب جمع نہ کرایا جا سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے دونوں وزرا سے لگائے گئے الزامات پر سات دنوں میں جواب طلب کیا تھا۔اس سے قبل اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر پیسے لینے کا الزام عائد کیا تھا اور فواد چوہدری نے چیف الیکشن پر نوازشریف سے رابطے کا الزام عائد کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔