سرینگر، مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران بارہمولہ اورشوپیاں کے اضلاع میں چار کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فو جیوں نے تین نوجوانوں کو ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاجبکہ ایک نوجوان کو شوپیان کے علاقے چھترا گام میں شہید کیاگیا۔فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے علاقوں کوکرناگ او حانجی پورہ کا بھی محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی کی ۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چند نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ کشمیری عوام نے بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
بھارتی ریاستی دہشت گردی نہ رک سکی،مزید 4کشمیری نوجوان شہید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
