اسلام آباد(آئی پی ایس) عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی دعوت پر، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر، آصف علی زرداری، 25 اپریل سے یکم مئی 2026 تک چین کا دورہ کریں گے۔
صدر 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہونان کے شہر چانگشا اور 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔ وہ صوبائی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، بالخصوص اقتصادی و تجارتی تعاون اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کی طویل روایت کا حصہ ہے اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری آج 6روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
