اسلام آباد(سب نیوز) حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں قائم تمام وزارتوں اور وفاقی دفاتر کے لیے 20 اپریل کو ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تمام افسران اور اسٹاف کو سٹیشن پر رہنے اور بوقتِ ضرورت فوری طلب کیے جانے پر آنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وفاقی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں کام کرنے والے سرکاری افسران اور ملازمین کیلئے ہدایات جاری کر دیں ،آج کے دن دفاتر کا کام گھر سے کرنے کے احکامات جاری ،تمام افسران اور ملازمین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی ،تمام ملازمین اور افسران شارٹ نوٹس پر بلائے جانے پر دفاتر پہنچیں گے۔

