اسلام آباد(سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دوران سماعت ملزمان فتح اللہ برکی اور زاہد بشیر ڈار کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر دلائل مکمل کر لیے گئے۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے ملزمان کی جانب سے درخواستوں پر دلائل پیش کیے جبکہ نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست پر آج دلائل نہ ہو سکے۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ تمام درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد ہی فیصلہ سنایا جائے گا اور اگر تمام درخواستوں کا ایک ہی بنیاد پر معاملہ ہو تو ان پر الگ الگ فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو بھی دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔ تھانہ رمنا میں پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف خاور مانیکا پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔
خاور مانیکا تشدد کیس، دہشت گردی دفعات ختم کرنے کی درخواستوں پر دلائل مکمل، فیصلہ کب سنایا جائیگا؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
