ہومپاکستانکورونا کی چوتھی لہر مزید 47 جانیں لے گئی

کورونا کی چوتھی لہر مزید 47 جانیں لے گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں کورونا وائرس سے 47 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار 701، سندھ میں 4 لاکھ 52 ہزار 267، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 874، بلوچستان میں 32 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 264، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 472 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 864 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ ایک ہزار 178 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 139 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 40 ہزار 917 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 470، سندھ میں 7 ہزار 295، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 444، اسلام آباد میں 905، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 733 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔