اسلام آباد(آئی پی ایس ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے چوہدری شجاعت حسین کی ملکی سیاست اور جمہوری استحکام کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کا کردار ہمیشہ قابلِ قدر رہے گا۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی موجودہ قومی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔ انہوں نے اہم سیاسی امور پر خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد، مکالمے اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے چوہدری شجاعت حسین کے تجربے اور بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی سیاسی قیادت کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
