Monday, May 25, 2026
ہومتازہ تریننوو نورڈسک پاکستان اور ڈنمارک سفارتخانے کے اشتراک سے اسلام آباد میں “وزنِ کمال” تقریب کا انعقاد

نوو نورڈسک پاکستان اور ڈنمارک سفارتخانے کے اشتراک سے اسلام آباد میں “وزنِ کمال” تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(سب نیوز)نوو نورڈسک پاکستان نے ڈنمارک کے سفارتخانے کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک تقریب بعنوان “وزنِ کمال (Weight of Perfection)” کا انعقاد کیا، جس کا مقصد خواتین کو درپیش معاشرتی توقعات اور چیلنجز کو اجاگر کرنا تھا۔
تقریب کے دوران “وزن کے مؤثر انتظام کے لیے مسلسل کوشش کیوں ضروری ہے” کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ بھی منعقد ہوا۔ پینل میں شامل ماہرین نے موٹاپے کو ایک دائمی بیماری کے طور پر تسلیم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے مستند طبی ماہرین (HCP) سے رہنمائی حاصل کریں۔

مباحثے میں اس امر پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ خواتین کو وزن کے انتظام میں ہارمونل اور میٹابولک تبدیلیوں کے باعث کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس تقریب میں مختلف اہم اداروں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور عہدیداران نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔