Monday, April 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزآسٹریا کے چانسلر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون ،پاکستان کی سفارتی کوششوں کی ستائش

آسٹریا کے چانسلر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون ،پاکستان کی سفارتی کوششوں کی ستائش

اسلام آباد (آئی پی ایس )آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹوکر نے آج وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران وزیراعظم نے رواں سال فروری میں ویانا کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر ہونے والی حالیہ ملاقات کو خوشگوار انداز میں یاد کیا. وزیر اعظم نے آسٹریا کے چانسلر کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کی بھرپور تائید و حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

جس کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی یقینی بنی۔دونوں رہنماں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی کی مکمل پاسداری کریں تاکہ کامیاب مذاکرات کے امکانات کو تقویت ملے، جو خطے اور اس سے باہر پائیدار امن اور استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔