ہومپاکستانوزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے استعفیٰ دیدیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی اور پیٹرولیم تابش گوہر نے استعفیٰ دیدیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ معاون خصوصی توانائی تابش گوہر کے استعفے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔۔ خیال رہے تابش گوہر کو معاون خصوصی توانائی تعینات کیا گیا تھا۔ تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم 2015 میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی کے بانی و سربراہ ہیں۔
tabish gohar notification

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔