ہومپاکستانحافظ سعد رضوی کا یوم پیدائش ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈبن گیا

حافظ سعد رضوی کا یوم پیدائش ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈبن گیا

لاہور(آئی پی ایس )کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا یوم پیدائش ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،حافظ سعد رضویجیل میں قید ہیں۔حافظ سعد رضوی کو لاہور سے پولیس نے گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تا ہم حکومت پنجاب نے نظر بندی میں توسیع کر دی، جس کے بعد سے حافظ سعد رضوی جیل میں قید ہیں ،حافظ سعد رضوی کی سالگرہ کا دن بھی جیل میں ہی گزر رہا ہے، حافظ سعد رضوی کے یوم پیدائش پر انکے چاہنے والوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے ، حافظ سعد رضوی کی تاریخ پیدائش 21 ستمبر 1994 ہے ، علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد انکے جنازے پر ہی حافظ سعد رضوی کو تحریک لبیک کا نیا امیر منتخب کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔