اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان ہوا، دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلا سے مشورہ کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے، ہمیں جھکانے کی خواہش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔یاد رہے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیموں نے بھی دورہ پاکستان سے معذرت کرلی تھی۔ انگلش ٹیم کو آئندہ ماہ 2 میچ کھیلنے آنا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کھلاڑیوں کا آنا درست نہیں، فیصلے کے اثرات کیلئے معذرت خواہ ہیں۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کاروائ کیلئے وکلاء سےمشورہ کریںنگے، پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 21, 2021
